قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کے 16 دن بعد بھی اپنی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، جس پر کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو کہ ایک بڑی کامیابی تصور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘

تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ان قومی ہیروز کو تاحال ان کا حق نہیں مل سکا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر کھلاڑی کو صرف 30 ہزار روپے یومیہ الاؤنس دیا جاتا ہے، چاہے وہ ملکی سرزمین پر کھیل رہے ہوں یا بین الاقوامی مقابلوں میں۔

مزید افسوسناک پہلو یہ ہے کہ تربیتی کیمپوں کا الاؤنس اس سے بھی کم ہے۔ نہ کسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور نہ ہی کسی اضافی مالی مراعات کی سہولت موجود ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 3 ٹریننگ کیمپوں کی واجب الادا رقم بھی ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی، پہلی پوزیشن برقرار

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ یہ رویہ نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ ملک میں ہاکی کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ہے، اگر پاکستان کو دوبارہ ہاکی میں مقام دلانا ہے تو کھلاڑیوں کو عزت، استحکام اور مالی تحفظ دینا ناگزیر ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف زبانی تعریف کافی نہیں، اصل حوصلہ افزائی وہ ہے جب وعدے پورے کیے جائیں۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی محنت، جذبے اور قربانیوں سے قومی پرچم بلند کیا ہے، اور ان کا حق ہے کہ انہیں وقت پر معاوضہ دیا جائے اور ریاستی سطح پر مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ہاکی ڈیلی الاؤنس ملائیشیا نیشنز کپ نیوزی لینڈ واجبات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی ڈیلی الاؤنس ملائیشیا نیشنز کپ نیوزی لینڈ واجبات

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن