اسلام آباد:

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ہاکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر اطلاعات، سیکریٹری آئی پی سی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارت خارجہ و وزارت اوورسیز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہاکی کو قومی کھیل تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ ادارہ جاتی سرپرستی کو مضبوط بنایا جائے، طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے اور تمام سطحوں پر ہاکی پر ازسرنو توجہ دی جائے۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا یوم آزادی معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

احسن اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رواں سال یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت پر رواں سال یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے محکموں سے وابستہ اعلیٰ نمائندگان نے شرکت کی اور اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں نے اپنی منصوبہ بندی اور تخلیقی تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کو’معرکۂ حق‘ کے تھیم کے طور سے منایا جائے گا، جس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کو واضح پیغام دیں گے یہ قوم اپنے وقار، خودمختاری اور طاقت پر فخر کرتی ہے، یہ موقع ہے جب ہم دنیا کو بتائیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اس سال ہم صرف یومِ آزادی نہیں منارہے بلکہ یہ ایک قومی احیاء کا لمحہ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایسا لمحہ جو قوم کی مزاحمت، ریاستی استقامت اور عالمی سطح پر پاکستان کی ابھرتی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • ترک وزرائے خارجہ و دفاع کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اردوان کا پیغام پہنچایا
  • پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں: اسحاق ڈار
  • ترکیہ کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • پاکستان میں آسیان ہیڈز آف مشنز کی اسحاق ڈار سے ملاقات
  • حکومت کا یوم آزادی معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
  • اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار