’’آئین سپریم ہے ‘‘قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے اجلاس’’آئین سپریم ہے‘‘کے بیان پر ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں’’ آئین سپریم ہے ‘‘کے معاملے پر ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
وزارت قانون کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے آئین سپریم ہے،شہریارآفریدی نے کہاکہ دوبارہ یہ بات داہرئیں سننے میں اچھا لگ رہا ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئین سپریم ہے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
فائل فوٹوقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔
گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران انوکھے واقعہ کا ذکر بھی کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے حکام نے بتایا کہ ہم نے لوگوں کو جنگل کی کٹائی پر پکڑا تو لوگوں نےمتعلقہ وزیر سےسفارش کی درخواست کی، وزیرنے لوگوں سے کہا کہ وہ خود ایسا مقدمہ بھگت رہے ہیں۔
حکام محکمہ جنگلات جی بی کے مطابق وزیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود اس کا حصہ ہیں تو کس طرح سفارش کریں؟
ممبر کمیٹی شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان سے لکڑی کٹ کر گلگت بلتستان پہنچتی ہے۔