UrduPoint:
2025-07-09@12:31:41 GMT

کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے درخت لگانے کی اپیل

نوم پنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درخت لگائیں تاکہ ملک کو ہر موسم میں سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انہوں نے یہ اپیل بدھ کو ضلع چمکر لیو کے گائوں کسیتھان میں منعقدہ 30 ویں قومی آربر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کی، جس میں ہزاروں شرکا موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے درخت اور پودے لگانا فطرت میں ایک سرسبز سرمایہ کاری ہے جو ہم سب، انسانوں، جانوروں اور کرہ ارض کےلئےمتعدد فوائد فراہم کرتی ہے اور ہمارے گاؤں اور آبادیوں کو ہر موسم میں سرسبز اور متحرک بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آربر ڈے ایک عظیم ثقافت ہے اور پائیدار طور پر جنگلات اور قدرتی وسائل کی بحالی اور تحفظ کے لئے ایک اہم قومی تحریک ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کو دل کا دورہ، ایمرجنسی میں داخل، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار،دعاوں کی اپیل

اسلام آباد(اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔

پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہے۔

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، سیاسی شوگر مل مالکان کی فہرست جاری

متعلقہ مضامین

  • حب کے عوامی حلقوں کی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حبکو پاور پلانٹ سے دستیاب سستی بجلی فراہم کرنے کی اپیل
  • پاکستان میں دھاتوں کی مقامی کان کنی کو ترجیح ‘ درآمدی لاگت کو کم کرنے اور قومی معیشت کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہے .ویلتھ پاک
  • عمران خان کا انکار ، کوٹ لکھپت کے قیدی رہنماؤں کی مذاکرات کی اپیل مسترد
  • پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کو دل کا دورہ، ایمرجنسی میں داخل، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار،دعاوں کی اپیل
  • حکومت نے ملک کی معیشت اور قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا دیا ،میاں سرفراز
  • برہان وانی بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں، جی اے گلزار
  • حکومتی ملی بھگت سے چینی کی قیمت آسمان کو چور ہی ہے،حافظ نصر اللہ چنا
  • طوفان داناس سے تائیوان میں خوفناک تباہی، 2 افراد ہلاک 330 سے زائد زخمی
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے