اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کی حقیقت کو ہلکا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن منیب فاروق کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے استفسار کیا کہ اگر آپ کسی گھر کو جہاں لوگ رہائش پذیر ہوں حملہ کرتے ہوئے لوٹ مار کریں گے تو پھر کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے سوال کا پھر خود ہی جواب بھی دیا۔
خواجہ آصف بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے کتنے خطرناک پلان تھے وہ کچھ سیاستدانوں کو باقاعدہ مارنا چاہتے تھے۔ pic.
— Pir Adnan Bodla (@PirAdnanBodla) July 9, 2025
’خون خرابہ ہوتا ہے، آگ لگتی ہے، لوٹ مار ہوتی ہے، جس طرح جناح ہاؤس کو انہوں نے کیا، اگر جناح ہاؤس میں مکین ہوتے تو وہاں کیا ہونا تھا، سب کچھ پلان کیا ہوا تھا اور یہ سب اسکرپٹ کا حصہ تھا۔‘
عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ بالکل صحیح بتارہے ہیں، یہ ان کے دل کی آواز نہیں بلکہ وہ اسے منطقی انداز میں ترتیب دے کر بتارہے ہیں۔
’انہوں (پی ٹی آئی والوں) نے گھروں پر حملے کیے، میرے گھر کے نزدیک جی او سی کے گھر ہیں، پی ٹی آئی والے خود بتاتے ہیں کہ تینوں جگہوں پر اٹیک کرنا تھے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی ٹی وی پروگرام خواجہ آصف منیب فاروق وزیر دفاع
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی وی پروگرام خواجہ ا صف منیب فاروق وزیر دفاع خواجہ ا صف
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔