سندھ: سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیوپبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔
سندھ کابینہ نے اجلاس کے دوران مالاکنڈ میں گرلز اینڈ ویمن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب روپے مالیت کا ہے۔
وفاقی حکومت نے 7 ارب روپے مختص کیے ہیں تو سندھ حکومت نے بھی 7 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق حب ڈیم کی مرمت کے لیے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔
اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے، ڈی ایچ اے کو 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جس کے بعد ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک پانی کی لائن بچھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق 36 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کے 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی سے مہیہ ہو سکے گا، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لیے پمپنگ اسٹیشن، فلٹریشن پلانٹ اور حوض بنانے سیت سندھ کابینہ نے واٹر کارپوریشن کو ڈملوٹی پروجیکٹ کے لیے 10.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجلاس کے دوران کی منظوری دی سندھ کابینہ لائن بچھانے ڈی ایچ اے ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
قنبرعلی خان ،عوام کی جانب سے آئی جی پولیس و ٹیم سے اظہارتشکر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) قنبرعلی خان کے مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، اور مذہبی، تنظیموں نے عشرہ محرم الحرام میں امن وامان کی یقینی صورتحال کو برقرار رکھنے اور آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن اور اس کی ٹیم کی گراں قدر خدمات پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اور ایک مشترکہ اخبار کے بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے جس قدر امن وامان کے حوالے سے حکمتِ عملی وضح کی ہے اور صوبہ بھر میں صورتحال کو خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔ اور بذات خود ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کہ عشرہ محرم الحرام ان کی کوششوں سے بغیر کسی جان ومال ضائع ہونے سے صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔
سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ کی سکھر آمد
سکھر(نمائندہ جسارت) برادر حافظ نعیم اللہ منگریو صاحب سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی ضلعی سیکرٹریٹ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر آمد۔ برادرحافظ حبیب اللہ پھوڑ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر سے ملاقات۔ برادر شہباز علی بگٹی معاون امین جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ بھی موجود تھے۔ جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے سابقین کے ضلعی سیکرٹریٹ آمداور مولانا سلیم جان بگٹی مولانا محمد ہارون پھوڑ مولانا ارسلح خان مندوست احمد منتظم حلقہ بھی موجود تھے اس موقع پر تنظیمی امور پر تبادلہ کیا گیا ۔