Jasarat News:
2025-09-18@20:43:46 GMT

سکھر ،سیپکو ریجن میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی رہی

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کا عشرہ خیرو عافیت سے مکمل، سیپکو ریجن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی، سی ای او انجینئر اعجاز احمد چنہ اور چیئرمین بی او ڈی کی جانب سے افسران و عملے کو شاباش، محرم الحرام کے عشرے کے دوران سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے ریجن بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور منظم حکمت عملی کے تحت شاندار اقدامات کیے گئے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق، سیپکو کے تحت آنے والے 10 اضلاع — سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، دادو اور نوشہروفیروز — میں نکالے گئے تمام چھوٹے بڑے ماتمی جلوس روایتی راستوں سے بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے۔سی ای او سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ نے یکم محرم سے یوم عاشورہ تک مذہبی تقریبات بالخصوص مساجد، امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جاری سرگرمیوں کی خود نگرانی کی۔ ان کی قیادت میں سیپکو انتظامیہ نے عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ کے اوقات میں خاطر خواہ تبدیلیاں کرتے ہوئے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا، جو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔محرم الحرام کے دوران سیپکو کی 5 آپریشنل سرکلز، 16 آپریشنل ڈویڑنز اور 65 سب ڈویڑنز میں موجود 1200 سے زائد اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہے اور اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز پر موجود رہ کر بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا۔ امام بارگاہوں، سبیلوں، گھروں اور مجالس کے مقامات پر بجلی کی تسلسل کے ساتھ دستیابی کو عوامی حلقوں نے بھی سراہا۔چیئرمین بی او ڈی سیپکو آغا لعل بخش خان اور سی ای او سیپکو انجینئر اعجاز احمد چنہ کی جانب سے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ریجن بھر سے بجلی کی فراہمی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جو سیپکو کے تمام افسران و فیلڈ اسٹاف کی انتھک محنت، فرض شناسی اور مربوط حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیپکو انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے تمام افسران، انجینئرز، لائن اسٹاف اور دیگر فیلڈ اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیپکو مستقبل میں بھی عوام کو معیاری، محفوظ اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے اسی جوش و جذبے سے خدمات انجام دیتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بجلی کی فراہمی محرم الحرام کے دوران سیپکو ا کے لیے

پڑھیں:

گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت، واٹر کارپوریشن کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ گلشن جمال کا علاقہ واٹر کارپوریشن کی نہیں بلکہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں آتا ہے، درخواست گزار محتسب اعلیٰ کے جس حکم نامے کا حوالہ دے رہے ہیں وہ حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے، کنٹونمنٹ کے وکیل محمد عاصم نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،درخواست جماعت اسلامی کے امیر ضلع شرقی نعیم اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ واٹر کارپوریشن حکام نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ہے،علاقے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دے کر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، گلشن جمال کے رہائشی افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی ان لوگوں کو پانی نہیں ملتا، علاقہ مکین کئی سال سے پانی نا آنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ، متعلقہ حکام کو علاقے میں نئی پانی کی لائن بچھانے کا حکم دیا جائے، درخواست میں واٹر کارپوریشن ، فیصل کنٹونمنٹ، سندھ حکومت اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
  • نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • محراب پور،سیپکو کی نااہلی ،بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق،ورثا کا احتجاج