حج 2026: رجسٹریشن کا آج آخری روز، دو لاکھ سے زائد درخواستیں جمع
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا عمل آج (بدھ 9 جولائی) مکمل ہو جائے گا۔
وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کا عمل ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں کے ذریعے جاری ہے جبکہ خواہشمند افراد گھر بیٹھے آن لائن بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زیادہ پاکستانی شہری آئندہ مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اور مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد حج کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے والے افراد بعد ازاں سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جمع شدہ اعداد و شمار سعودی عرب کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے لیے حج کوٹہ مختص کیا جا سکے۔
حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان آئندہ حج پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن کے دوران اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رجسٹریشن کا کے لیے
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔