ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ نے ’ایکس‘ کو زہر قرار کیوں دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ (سابقہ محبوبہ) گرائیمز نے سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اپنے سابق محبوب کی ملکیت ایکس (ٹیوٹر) کو بھی زہر قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارب پتی ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنالی
گلوکارہ گرائیمز کا اصلی نام کلیر ایلز باؤچر ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد انہیں یہ واضح ہوگیا کہ ’یہ جگہ، اور ایسی تمام جگہیں، زہر ہیں، ایک جیل ہیں، جہاں مختصر اور گہرائی سے خالی باتوں کا تبادلہ ہوتا ہے جو دماغ ان باتوں کو سیکھے بغیر ہی چھوڑ دیتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’پورا منظر ایک تھیٹر کی طرح ہے، ایک خراب اور کمزور نقلی زندگی‘۔
گرائیمز نے اپریل میں بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر ہونا بہت غیر صحت مند لگتا ہے، یہ افسردگی، کڑواہٹ کا ایک آسیب زدہ شہر لگتا ہے۔
مزید پڑھیے: ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل
ایک ماہ پہلے انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں ADHD اور آٹزم کی تشخیص ہوئی ہے، اور انہوں نے اس بات کا اطمینان ظاہر کیا کہ انہوں نے بچپن کی علامات کو سوشل میڈیا سے پہلے کے دور میں بہتر طریقے سے نمٹایا۔
گرائیمز اور ایلون مسک کا رومانوی تعلق سنہ 2018 سے شروع ہوا تھا۔ وہ سنہ 2023 تک ایک غیر مستقل نوعیت کا رشتہ رہا یعنی دونوں کبھی دور تو کبھی قریب رہے۔ دونوں کے 3 بچے ہیں۔
اس سے قبل 37 سالہ گلوکارہ نے ایلون مسک کی جانب سے اپنے بڑے بیٹے کو اوول آفس لے جانے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا جس سے میڈیا کی توجہ 4 سالہ بچے پر مرکوز ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ایلون مسک کے خلاف سخت اقدام کی تیاری، ڈی پورٹ کرنے کی افواہیں زیرگردش
گرائیمز نے ایک مداح کے سوال پر بتایا کہ وہ موسیقی کے نئے پروجیکٹ پر انتہائی محنت کر رہی ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلون مسک ایلون مسک کی ایکس ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک ایلون مسک کی ایکس ایلون مسک کی ایکس گرل فرینڈ ایلون مسک کی ایکس سوشل میڈیا انہوں نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :