Express News:
2025-07-08@13:07:58 GMT

وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

وفاقی کابینہ  نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جب کہ وزارت غذائی تحفظ حکومت پاکستان نے کہا کہ چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ چینی کی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق موجودہ حکومت نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے چینی درآمد کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی کی

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کیا اور صرف 36 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کیا، جہاں وہ روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے چوری کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں تیز تر کارروائی کی گئی تاکہ چینی باشندے کی عزت و وقار کی حفاظت کی جا سکے۔

پولیس کی جانب سے اس واردات کی مزید تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ
  • قیمتوں پر کنٹرول کیلئے حکومت کا چینی کی بڑی درآمد کا فیصلہ
  • چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، وزارت غذائی تحفظ
  • چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • کابینہ نے کمپنی بورڈز میں شامل بیوروکریٹس کی ایک ملین روپے سالانہ فیس کی حد ختم کردی
  • لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار
  • چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ چوری کرنے والے ملزمان گرفتار
  • وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
  • پاک بھارت تعلقات میں مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے کے حامی ہیں ، چینی وزارت خارجہ