مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا گاڑی چالان پر رد عمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی کو کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا، جس پر جنید صفدر نے خوش دلی سے ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا۔
جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی کو سراہتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔
انہوں نے لکھا: “پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے میری گاڑی کو روکا اور چالان کیا، ان کا رویہ انتہائی پیشہ ورانہ تھا، جس سے میں بہت متاثر ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ڈیوٹی کے دوران اور نجی زندگی میں محفوظ رکھے۔”
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔