گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی کو کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا، جس پر جنید صفدر نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی اور پولیس اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا: "پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے۔"

 

سوشل میڈیا پر ان کا یہ پیغام عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین جنید صفدر کے قانون کی پاسداری کے اعتراف کو ایک مثبت مثال قرار دے رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے کا چالان

یاد رہے کہ قانون کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جاتی ہے، چاہے گاڑی کا تعلق کسی اہم شخصیت سے ہی کیوں نہ ہو۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش دی اور ان کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز کے قانون کی

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • ای چالان سسٹم کے مثبت اثرات، شہریوں میں قانون کی پاسداری کا رجحان بڑھ گیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلیے کون سی گاڑی کِس رفتار پر چلانی چاہیے؟