وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے گرین ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

غیر ملکی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی ہراساں اور نازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا، خاتون نے نازیبا حرکات کی ویڈیو پولیس کے حوالے کی جس کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔

ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم  نے حنا پرویز بٹ کو ملزم کی گرفتاری اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ غیر ملکی خاتون سے ملاقات کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی عزت و وقار کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملکی خاتون حنا پرویز غیر ملکی

پڑھیں:

ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 4 سال بیت چکے ہیں اور ان کے مداح کسی خوشخبری کے منتظر ہیں جس کی وجہ آئے روز جوڑے کے یہاں بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار سوشل میڈیا وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ماں باپ بننے کی خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے جب کہ ایک نجومی بھی پیشن گوئی کرچکے ہیں کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔

ان خبروں کے درمیان کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ میرے نزدیک شوہر اور بچے ہونا بہت اہم ہے۔ ایک خاندان تب ہی مکمل ہوگا جب بچے ہوں گے۔

کترینہ کیف نے مزید کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی کا تجربہ سب کے لیے جدا ہے لیکن میں اسے ایک خوبصورت خاندان کے طور پر دیکھتی ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ

’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!

یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • کراچی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو