موسلادھار بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی وجہ سے عوام کو پیش آنے والی دشواریوں کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔