مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کے استعفی دینے سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے، ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دئیے، ان کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، حقوق بلوچستان ہو یا سوات میں امن و امان کا قیام صدر زرداری کی بدولت ہی ممکن ہوا،صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا

پڑھیں:

کراچی کے مسائل کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے: منعم ظفر

—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل سے 30 ہزار مین ہول کے کور بنائے اور لگائے ہیں۔

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 15 گھنٹے بعد بچے کی لاش ملی، لوگوں سے پیسے جمع کر کے شاول لائے، کنٹریکٹر سے شاول کرائے پر لائے، ڈیزل کے لیے پیسے جمع کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سمیت تمام افسران کو فون کیا، کوئی رات کو نہیں آیا، ٹاؤن چیئرمین کی کوئی ذمے داری نہیں بنتی، مگر ہمارے چیئرمین موجود تھے۔

میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا کوئی منصوبہ وقت پر نہیں بنتا، دنیا میں کوئی منصوبہ شروع ہوتا ہے تو متبادل راستہ بنایا جاتا ہے۔ شہر میں کہیں پارکنگ دستیاب ہی نہیں، بڑے بڑے پلازے بن جاتے ہیں، پارکنگ نہیں ہوتی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل میں مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے خلاف مشترکہ قرارداد لا رہے تھے، اسے بلڈوز کیا گیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود اختیارات منتقل نہیں کیے گئے، ٹاؤن کو جو پیسے ملتے ہیں وہ تنخواہوں کے پیسے ملتے ہیں، ٹاؤن کو ڈیولپمنٹ کا ایک پیسہ صوبائی حکومت یا کے ایم سی نے نہیں دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس ایس جی سی نے ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کے پیسے دیے ہیں، 600 گلیوں میں کام شروع کیا ہے۔

سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، ہم ٹاؤن کو فنڈز دے رہے ہیں: نادر گبول

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا کہ سندھ حکومت نے انہیں بااختیار بنایا ہے کہ لوکل ٹیکس جمع کرسکیں، ٹاؤن لوکل ٹیکس کی رقم سے ڈیولپمنٹ کے کام کرتے ہیں۔

نادر نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لیاری ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کے لیے ایس ایس جی سی نے ڈیڑھ ارب روپے دیے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان معاملات کو سیاست کی نذر نہ کریں، ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، ہم ٹاؤن کو فنڈز دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ نیپا بچے کی الم ناک موت: قابض میئر ذمہ داری قبول کریں اور استعفیٰ دیں، سیف الدین
  • سابق کرکٹر معین خان کی موت کی افواہیں بے بنیاد، ویڈیو پیغام میں تردید کردی
  • گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے: سینیٹر ایمل ولی خان
  • کراچی کے مسائل کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جنہیں مسلط کیا گیا ہے: منعم ظفر
  • صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بلاول بھٹو
  • ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
  • ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، مریم وٹو
  • آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
  • افواہیں منظم سازش کا حصہ، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا: عطاء اللہ تارڑ
  • پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں، صدر زرداری کا پی ٹی آئی کو مشورہ کتنا قابلِ عمل ہے؟