ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو توہین عدالت پر سزا سنا دی گئی، کمرہ عدالت سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 دن قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے راجا امتیاز احمد کو کمرہ عدالت سے فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ راجا سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا، جس میں کہا گیا کہ راجا امتیاز احمد نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا۔ عدالت نے اپنے ریماکس میں کہاکہ مذکورہ جج نے منشیات کے ایک مجرم کو خلاف قانون بری کیا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد نے 16 فروری 2023 کو سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف منشیات کے ملزم کو بری کردیا تھا۔ ملزم کی ضمانت پہلے ہی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں سے مسترد ہو چکی تھی۔
عدالت کے مطابق ملزم بری ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگیا، جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں واضح کردیا تھا کہ ملزم کی دوبارہ ضمانت صرف سپریم کورٹ سے ہی لی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احاطہ عدالت سے گرفتار چیف جسٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا سعید اکرم سپریم کورٹ عدالتی احکامات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احاطہ عدالت سے گرفتار چیف جسٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا سعید اکرم سپریم کورٹ عدالتی احکامات وی نیوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد سپریم کورٹ
پڑھیں:
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور وکیل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر حکم امتناع دیا تھا، یکم اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو مجاز فورم کے سامنے سرنڈر کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمر ایوب کو سزائیں ہونے کے بعد ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔