2025-07-08@20:57:25 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«واٹر کارپوریشن کی»:

    حب ڈیم کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے شیئر دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سندھ حکومت واٹر کارپوریشن کی طرف سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سکھر اور حیدرآباد میں انڈسٹریل انکلیو بنانے کی منظوری دی گئی، یہ نئے انڈسٹریل انکلیو پبلک پرائیوٹ پارنٹرشپ کے تحت قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران تھرکول سے چھور تک 105 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 42 ارب...
    — فائل فوٹو  کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 52 گھنٹوں کے بعد مکمل بجلی بحال کی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ رات 3 بجے اپنا کام مکمل کیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 175 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
    جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے۔چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے، لیک ہونے والے لائن سے کسی اور علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔محمد اعجاز نے مزید کہا کہ اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے، اب شیڈول کے مطابق جمعرات کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ...
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے جاری کردہ بیان میں دی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جس سے صرف ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو بار بار قطرے پلوانے کے مواقع ہرگز ضائع نہ کریں۔ مزید پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ترجمان نیشنل ای او سی نے...
    کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری...
    گھارو پمپنگ اسٹیشن— فائل فوٹو گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال ہو گئی، جس کے بعد کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کا کام 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا ہے۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پمپنگ بند ہو گئی تھی، کیبل فالٹ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا، کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کراچی: نیپا پل کے قریب سیوریج کے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثرکراچی...
    جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے 84 انچ پانی کی لائن کی مرمت مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے جاری ہے جو کہ آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کل سے اہلِ کراچی کے لیے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ بلک لائنیں چارج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی چھوڑا جائے گا، پیر کے روز شہر میں معمول کے مطابق...
    کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
    — فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی ٹینکر سروس شہر میں معطل ہونے کی وجہ سے تمام 7 ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز غائب ہیں۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر پانی ہی موجود نہیں جبکہ بلدیہ، کیماڑی اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر پانی موجود ہے لیکن ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔ کراچی لاوارث نہیں، ڈمپر حادثات سے شہری پریشان ہو رہے ہیں: کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔ نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس سے ایمرجنسی سروس اور اسپتالوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق گزشتہ رات 8 واٹر ٹینکرز جلائے گئے ہیں۔
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کل سے 4 روز کیلیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس سے مختلف علاقے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے غازی گوٹھ میں 84 انچ مین لائن کا مرمتی کام کل شروع ہوگا اور مرمتی کام اگلے 96 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو، کام مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں بہتر آئے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث نیپا، لیاری ،جمشید ٹاؤن ،جناح ٹاؤن ،پی آئی بی ,...
    وہاڑی (نیوز ڈیسک) وہاڑی میں پولیس نے اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور میں اداروں اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف غیراخلاقی اور فیک پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات میں واٹس ایپ گروپوں میں غیر اخلاقی فیک ویڈیو شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فیک پوسٹ شیئر کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم اشفاق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ شیئرکرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
    حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
    کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی کے باعث کراچی میں پینے کے پانی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں صرف51 اعشاریہ 73 فیصد لوگ نلکے کے پانی پر انحصار کررہے ہیں۔باقی کراچی لوگ بورنگ کے پانی کنویں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس سے ملنے والے پانی پر انحصار کررہے ہیں 1998 میں کراچی کے ضلع وسطی میں 90 فیصد لوگ نلکے کے پانی پر انحصار کرتے تھے جبکہ 2023 میں 60اعشاریہ 72 فیصد لوگ نلکے کا پانی استعمال کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اربن پلانر ریسرچر منصور رضا نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کراچی میں پینے کے پانی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
    لاہور: اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس ادارے کی ناقص کارکردگی پر اسے ختم ہوجانا چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ زیر زمین پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر کی واسا اتھارٹیز کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ای بسوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر خشک سالی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 10 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی پیر تک بحال ہو جائے گی۔ دھابیجی پر متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام دو روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آر سی سی لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، جس کے دوران 16 فٹ کے 10 پائپس میں 160 فٹ...
    آڈیٹر جنرل سندھ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے پر ایکشن لے لیا ۔ واٹر کارپوریشن میں 51 افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک قرار پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیس سال گزرنے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی گئی ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو تعلیمی اسناد کی متعلقہ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کراکر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جن افسران کی تعلیمی اسناد مشکوک قرار دی گئی ہیں وہ گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہیں۔ افسران کا ریکارڈ واٹر کارپوریشن کے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی الگ سے طلب کیا گیا ہے۔ 2008کے بعد 3ہزار سے زائد ملازمین ریٹائر ہوچکے...
۱