— فائل فوٹو 

کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 52 گھنٹوں کے بعد مکمل بجلی بحال کی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ رات 3 بجے اپنا کام مکمل کیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 175 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان واٹر کارپوریشن بجلی بحال

پڑھیں:

کراچی میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی جبکہ متوفی بچہ بھی اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کل مینٹیننس کیلئے شٹ ڈاؤن ہو گا: کےالیکٹرک
  • منگچر گرڈ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا، ترجمان کیسکو
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن 9 گھنٹوں تک جاری رہیگا
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا
  • 9 گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ
  • کراچی میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
  • اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے تھائی لینڈ کو فاسٹنگ بدھا کا ریپلیکا تحفے میں دیا: ترجمان دفترِ خارجہ
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ