وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وہاڑی (نیوز ڈیسک) وہاڑی میں پولیس نے اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور میں اداروں اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف غیراخلاقی اور فیک پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات میں واٹس ایپ گروپوں میں غیر اخلاقی فیک ویڈیو شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فیک پوسٹ شیئر کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم اشفاق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ شیئرکرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔
پیکا ترمیمی بل کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔
مزیدپڑھیں:رکشہ ڈرائیوز، موٹرسائیکلسٹ افراد کیلئےسہولیات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیئر کرنیوالے واٹس ایپ فیک پوسٹ
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔
حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔