data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-02-16

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا،واپڈا انتظامیہ نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے واٹر کارپوریشن حکام کو حب کینال کی بندش کے شیڈول سے مطلع کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق واپڈا کے حدود میں آنے والے حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025ء تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے، حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، رجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حب کینال

پڑھیں:

پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحے کی ازسرِ نو جانچ اور اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس لیا جائے گا، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔مزید برآں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔اجلاس میں طے پایا کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے قواعد بنائے جائیں گے، نجی سکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کرائم سین پر جلد رسائی کے لیے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا، ڈرون پولیسنگ پراجیکٹ فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردعمل یقینی بنائے گا، پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ اسلحہ اسمگلنگ پر 14 سال کی سزا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 65 ہزار مساجد کے اماموں کیلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ
  • اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ مساجد کے امام کیلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کا مسلسل چوتھی بار شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟
  • پنجاب میں ڈرون پولیسنگ کا آغاز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے 14 سال قید — مریم نواز کا بڑا فیصلہ!