کراچی:

جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے رہائشی بلاک کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ کی لائن صبح ساڑھے نو بجے پھٹنے سے چند منٹوں میں ہی علاقہ زیر آب آگیا صورتحال سیلابی منظر پیش کرر ہی تھی پانی کا باو انتہائی تیز تھا کئی گھنٹے تک پانی بہتا رہا جو مکانا ت میں داخل ہوگیا گھروں کا فرنیچر خراب ہوگیا گاڑیاں  خراب ہو گئیں، گھر کے مرکزی دروازے ٹوٹ گئے اور متعدد رہاشی آبادی زیر آب آگئی۔

واٹر کارپوریشن حکام تاخیر سے پہنچے اور  پانی کا وال بند کر نے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں نہیں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثرہو گئی ہے۔

کراچی میں مرکزی لائنیں پھٹنا ، رساو آنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے پندر سے بیس دن میں کوئی نا کوئی اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے اس حوالے سے ترجمان واٹر کا رپوریشن  کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے قریب واقع واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی۔

سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو  متاثرہ لائن کی فوری مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ترجمان کے مطابق عملے کی بحفاظت اور مؤثر انداز میں مرمتی کام کرنے کے لیے پانی کے پریشر کم کردیا گیا ہے اور مرمتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ مرمت کا کام چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا اور اسے 96 گھنٹوں کے اندر مکمل کرلیا جائے گا ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی متاثرہ علاقوں میں چنیسر ٹاؤن جناح ٹاؤن لیاقت آباد ناظم آباد پاک کالونی گولیمار شیر شاہ اولڈ سٹی ایریا لانڈھی کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شہر کو یومیہ ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ترجمان نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے کراچی کو فراہم کر نے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن  10 پمپس بند کر دیے گئے جس سے شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ہوگیا، آنے والے دنوں میں کراچی میں پانی کا بدترین بحران ہوگا، لہٰذا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن جس کی وجہ سے مرمتی کام میں پانی کے قریب پانی کا پانی کی واٹر کا

پڑھیں:

دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔

دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔

قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی طرف جا رہا ہے اور 24سے 48گھنٹوں میں دریا میں پانی کا بہاؤ معمول پرآنےکی توقع ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شجاع آباد اور جلال پورپیروالا کے مقام پر 2 بند پر شگاف پڑا جس کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے جب کہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی کی صورتحال بہتر ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
  • کراچی، ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق