لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
شرجیل میمن—فائل فوٹو
سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لگتا ہے حافظ نعیم الرحمٰن اب تک میئر نہ بننے کے صدمے سے نہیں نکلے۔
کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ کے بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعتِ اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومتّ سندھ پر الزامات لگانا مناسب نہیں، پی ٹی آئی کے جن اراکین پر انہوں نے مقدمے قائم کیے، انہوں نے ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی، جماعتِ اسلامی کے دو میئر آمریت کے مرہونِ منت تھے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت والوں کو بھی اب تعمیری سیاست کرنی چاہیے، نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
تصویر بشکریہ، فیس بک حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے بنگلادیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں عدالت کا آج کا فیصلہ دنیا کےلیے عبرتناک درس ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حسینہ واجد بھارتی سرپرستی کے باوجودوہ نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔