کراچی کا ایک اور علاقہ لوڈشیڈنگ فری زون میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی والے علاقوں میں شامل کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ روزانہ 10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق بلاک بی کی یہ شمولیت ان علاقوں میں تازہ ترین اضافہ ہے جنہیں حالیہ مہینوں میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ مئی میں کیے گئے جائزے کے بعد نصرت بھٹو موڑ، منگھوپیر روڈ، اور نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا تھا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کے پیچھے جامع تکنیکی حکمت عملی کارفرما ہے، جس میں اے ٹی اینڈ سی (تکنیکی و تجارتی نقصانات) میں کمی لانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا اور مقامی نمائندوں کے تعاون سے بجلی کی ترسیل کو مستحکم کیا گیا۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ شہر کے 70 فیصد سے زائد علاقے پہلے ہی لوڈشیڈنگ سے پاک کیے جا چکے ہیں اور بلاک بی کی شمولیت ادارے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی اس بات کی علامت ہے کہ تکنیکی بہتری اور عوامی اشتراک سے مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔
ادارہ شہر بھر میں قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور گرڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ صارفین کو بہتر اور مسلسل بجلی کی سہولت میسر ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہے‘ اسحق ڈار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انسانی شعبے میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ’ اچھی پوزیشن میں ہے۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے موجود ایجنڈا (تجارت، معیشت، ثقافت اور انسانی تعاون) ایک بہتر مستقبل کی طرف دیکھنے والی ایس سی او کی بنیاد ہے، پاکستان انہیں علاقائی شراکت داری کے مضبوط تانے بانے میں جْڑے ہوئے دھاگے سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن سربراہی اجلاس سے یہ واضح پیغام ملا کہ ہماری تنظیم اقتصادی انضمام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے اجتماعی ممکنات کے پورے دائرہ کار کو بروئے کار لانے کے عزم کے ساتھ ترقی کر رہی ہے، جس میں توسیع شدہ تجارتی تعاون، بہتر انفرا اسٹرکچر رابطہ، سرمایہ کاری کی شراکت داری ، سرحد پار تجارتی راہداریوں کی ترقی اور ڈیجیٹل معاشی ترقی کے فروغ شامل ہیں۔اسحٰق ڈار نے اس بات کو اجاگر کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے پورے ایس سی او خطے میں پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا نظام تیار کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ ملک علاقائی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ایس سی او شراکت داروں کے ساتھ سیمولیشن مشقیں منعقد کرنے کا خواہشمند ہے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ تیانجن میں ہونے والی ہماری گفتگو میں اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ ہم اپنی رسائی کو جدید بنائیں، ہمارے مبصر اور شراکت دار ممالک کی قدر بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت انگریزی کو ورکنگ لینگوئج کے طور پر متعارف کرانا ہے، آئیے ہم سیاسی بیانات سے آگے بڑھیں اور ایک ترجمہ یونٹ قائم کریں، صرف اسی ایک قدم سے ایس سی او مزید شراکت داروں کو اپنی طرف راغب کرسکتا ہے اور وسیع تر عالمی اثر و رسوخ حاصل کرسکتا ہے۔