2025-07-05@05:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 45

«اتفاق کیا گیا»:

    اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے جلد خاتمے اور ابراہم معاہدے کے توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے ‘اسرائیل ہیوم’ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ 2 ہفتوں کے اندر ختم ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی رپورٹ 2024: دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کا پہلا نمبر رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس رہنماؤں کو جلاوطن کرکے 4 عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں،...
    ویب ڈیسک : پاک امریکہ باہمی تجارت سے متعلق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنگ کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ ورچوئل میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات اور آئندہ ہفتے تک معاہدے کی تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ ہفتہ تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے عزم اور جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول آگیا پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے کے بعد جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر بھی اتفاق...
    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،...
    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی...
    استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں وفود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 6 ہزار ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ یوکرینی وفد کے مطابق مذاکرات میں 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی، مگرروسی...
    پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان...
     (ویب ڈیسک)ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے، افغان قائم مقام وزیرخارجہ نے پاکستان کا سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے بھی جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ کیا اور بھائی چارے اور اعتماد...
    سٹی 42 : تاجکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔  وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراطلاعات، طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہیں ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ تاجک وزیراعظم قاہر رسول زودہ نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے  تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی آرمی چیف سے  ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص  اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا،...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، کوشش ہے بجٹ کو اسٹریٹیجک بنایا جائے جس میں ملک کی معاشی سمت موجود ہوں۔ کار انداز پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اندرون اوربیرون ممالک پاکستان کے دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کاروں سے ان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں سے ہمیں دوواضح پیغامات ملے ہیں، پہلا یہ کہ دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت دار، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کارپاکستان کی اقتصادی ومعاشی بہتری اورکلی معیشت...
    بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی  سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ ملاقات میں افغانستان میں سیکورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے علاقائی استحکام کیلئے معاشی روابط کو اہم قرار دیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے ساتھ قریبی روابط میں تعاون سمیت تجارت ٹرانزٹ صحت اور باہمی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔  مودی کے بھونپو...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )پاکستان، چین اور افغانستان نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے تینوں ممالک کے درمیان چین کے دارلحکومت بیجنگ میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا .(جاری ہے) ذرائع کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے شرکت کی اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کی اور خطے میں استحکام، باہمی تعاون، اقتصادی روابط، اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ...
    نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چا ئوسے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹرٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا  کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ Post Views: 6
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کاپہلا اجلاس  کابل میں ہوا۔اجلاس میں اقتصادی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے چینی نمائندے یوشیانگ یون کے ہمراہ افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی ‘ وزیر خارجہ امیرخان متقی اور وزیر تجارت نورالدین عزیز سے ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کے فروغ،چھٹی وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے ‘تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تعمیری گفتگو ہوئی اورسی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ورکشاپ 2016 سے جاری ہے جس میں بلوچستان سے...
    دمشق(اوصاف نیوز) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اسرائیل کیساتھ کے تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس کوری ملز نے بلوم برگ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے دمشق کا غیر سرکاری دورہ کیا جو با اثر شامی نژاد امریکیوں کے ایک گروپ کی جانب سے ترتیب دیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوری ملز نے شامی صدر احمد الشرع سے 90 منٹ طویل ملاقات کی اور ان سے امریکی پابندیاں اٹھانے اور اسرائیل کے ساتھ قیام امن کی شرائط پر گفتگو کی۔ کوری ملز کے مطابق وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو اس...
    سٹی 42: ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا ایئر فورس زمبابوے کے کمانڈر نے  ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ، پاکستان ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات ہوئی ، زمبابوے کی ایئر فورس کی تربیت میں معاونت کا اعادہ کیا گیا ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات پر اتفاق کیا گیا ،  پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ زمبابوے نے PAF اکیڈمی میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش ظاہر کی،زمبابوے کو 12 سپر مشاق طیاروں کی...
      لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔ کمیٹی کے کچھ رہنماؤں نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے  عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا...
    ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلےپاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس...
    پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک عمان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کیا پاکستانی عمان کا 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک عمان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، امریکی وفد کی قیادت ایرک مائر نے کی۔  ملاقات معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی، جس میں امریکی وفد نے معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد کی جانب سے پاکستان میں معدنی شعبے کی ترقی کو سراہا گیا ۔  امریکی وفد نے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کو مثبت قرار دیا۔ دونوں اطراف نے عالمی حالات اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔  پاکستان سپر لیگ 2025 ؛ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ملاقات میں باہمی تعلقات کی بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اس کےعلاوہ حکومتی، عوامی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں...
    بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی...
    اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے امیر جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال پر قومی سطح پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سپریم کورٹ بار کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ملاقات میں جے یو آئی (ف) بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے، یہ ملاقات سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہوئی،ملاقات میں بلوچستان میں بڑھتی...
    اسلام آباد :پاکستان اور چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل معیشت،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نےوفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں آئی سی ٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے چینی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ چین کے ساتھ تبادلہ پروگرام اور تربیتی مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے...
    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں جلد مشترکہ لائحہ عمل لانے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد رواں ماہ حتمی لائحہ عمل عوام کے سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عاطف خان، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت...
    پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل و گیس، تجارت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تیل و گیس، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ آذربائیجان...
    پاکستان اور آذربائیجان کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، کئی معاہدے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے 16ویں پیکج پر اتفاق کر لیا ہے۔ برسلز کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب 24 فروری کو ماسکو کے کییف پر حملے کا تیسرا سال مکمل ہو نے والا ہے۔ یورپی یونین روسی تیل کے ٹینکروں کے اس ''شیڈو فلیٹ‘‘ کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو روسی توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ تازہ پابندیوں میں روسی ایلومینیم کی پیداوار کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کی صدارت کرنے والے ملک پولینڈ کے وزیر خزانہ آندریج ڈومانسکی نےکہا کہ یوکرین کے...
    پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی۔ اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ...
    اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے اور فریقین نے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی کے لیے تجویز کیا تھا تاہم نئے مشاورتی پینل میں ان کا نام نکال کر عادل بازئی کو شامل کیا گیا۔ بعد ازاں حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے مطابق فریقین نے حتمی طور پر جنید اکبر کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب...
    اسلام آ باد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا، فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے۔  چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی نے نئے ناموں کا پینل  تیار کرلیا جس میں سے  تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام نکال دیا گیا اور ان کی جگہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع نے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکرم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی فوری اور حکم امتناعی کے معاملات کی جلد سماعت پر غور کیا گیا۔ سی جے نے سپریم کورٹ بار کے مطالبات کو قبول کیا۔ فوری نوعیت کے معاملات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا۔ فوری نوعیت کی درخواستوں میں وضاحت کے ساتھ ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
۱