نیتن یاہو اور امریکا کے درمیان 2 پفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق ہوگیا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے جلد خاتمے اور ابراہم معاہدے کے توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
دی ٹائمز آف اسرائیل نے ‘اسرائیل ہیوم’ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ 2 ہفتوں کے اندر ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی رپورٹ 2024: دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کا پہلا نمبر
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس رہنماؤں کو جلاوطن کرکے 4 عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں، غزہ پٹی کا انتظام مشترکہ طور پر سنبھالیں گے اور تمام یرغمالی افراد کو رہا کیا جائے گا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی رہنماؤں کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر بھی اس گفتگو میں شامل تھے۔ گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ سے نقل مکانی کے خواہشمند افراد کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی تاہم ان ممالک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور شام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور دیگر عرب اور مسلمان ممالک بھی تعلقات بحال کریں گے۔ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی شرط پر مستقبل کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرے گا۔
دوسری طرف واشنگٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
غزہ پر قبضے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا ہوگی, حماس کی اسرائیل کو وارننگ
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نسل کشی، جبری بے دخلی اور ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔
حماس کا بیان قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ جاری جنگ بندی مذاکرات سے ان کی پیچھے ہٹنے کی کوشش کو بے نقاب کرتی ہیں۔
تنظیم نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کو بھی اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام غزہ پر کسی بھی قابض قوت یا اس کے منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور ہر کوشش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اور ایسی کارروائیاں کرنا اب آسان نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ حماس کو ختم کر کے وہاں کی حکومت عرب ممالک کے حوالے کی جا سکے۔