اسلام آباد (اپنے سٹاف ر پورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے  متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران  ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای  ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے‘ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ یو اے ای کے وزیر داخلہ نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لئے اثاثہ ہیں۔  سکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں  تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشنز روم کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ، آپریشنز روم کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وسائل و معاون خدمات، میجر جنرل سالم علی ال شمسی، ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل شیخ محمد بن تہنون النہیان، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر انجینئر حسین احمد، وفاقی انسداد منشیات محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر سعید عبداللہ السویدی، دیگر افسران، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی یو اے ای کیا گیا

پڑھیں:

وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ

وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔

پاک چین سرمایہ کاری، زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی 15 یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں، ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، بجت سے متعلق مشاورت
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ