data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ)کمیٹی (NJPMC)کا 53واں اجلاس سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی، عدالتی عمل میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں پر مرکوز انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔NJPMCنے جبری گمشدگیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عدلیہ اپنے آئینی فریضے یعنی بنیادی حقوق کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی جو ایگزیکٹو کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ادارہ جاتی ردعمل مرتب کرے گی اور اس ردعمل کو اٹارنی جنرل برائے پاکستان کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ کمیٹی نے عدالتی افسران کو بیرونی دبائو سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی ہائی کورٹس کو ہدایت دی کہ وہ اس حوالے سے رپورٹنگ اور ازالے کے لیے مقررہ وقت کے اندر ڈھانچہ جاتی نظام وضع کریں۔تجارتی تنازعات کے حل کے لیے، NJPMCنے کمرشل لٹی گیشن کاریڈور کے قیام کی منظوری دی جس میں خصوصی عدالتیں اور بینچز شامل ہوں گے۔ تیز رفتار انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت، کمیٹی نے ضرورت کے مطابق منتخب اضلاع میں ڈبل ڈاکیٹ کورٹ ریجیم کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دی، جس میں اختیاری شرکت ہوگی۔ لمبے عرصے سے زیر التوا فوجداری مقدمات کے حل کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس کا فریم ورک بھی منظور کیا گیا، تاکہ وقت کی پابندی کے ساتھ مقدمات نمٹائے جا سکیں اور عدالتی وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔متبادل تنازعات کے حل (ADR) کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، کمیٹی نے عدالت سے منسلک مصالحتی نظام کو بطور پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی۔ اس میں ضلعی مصالحتی مراکز، فیملی کورٹس میں مصالحتی مراکز اور آپریشنل مقاصد کے لیے معیاری ایس او پیز شامل ہیں۔ضلعی عدلیہ میں ہم آہنگی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے، NJPMC ے جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری، سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی، جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان، ہائی کورٹس کے رجسٹرارز اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی بین الاقوامی معیارات کے مطابق کلیدی کارکردگی کے اشاریے، معیاری بھرتی اور تربیتی نظام، سروس کے حالات میں تفاوت کا ازالہ اور ضلعی عدلیہ پالیسی فورم کے لیے ایک فریم ورک اور جج صاحبان کے لیے بیرون ملک تربیتی مواقع کی سفارش کرے گی۔کمیٹی نے عدلیہ میں وکلا کی شمولیت کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کے طور پر ایک پروفیشنل ایکسیلینس انڈیکس تیار کرنے کی منظوری دی اور ہائی کورٹس کو ہدایت دی کہ 30دن کے اندر اپنے ماڈلز کو حتمی شکل دیں۔ عدالتی امور میں جنریٹو اے آئی کے استعمال کے اخلاقی اور پالیسی پہلوئوں پر بھی غور کیا گیا اور نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی (NJAC)کو اس حوالے سے ایک جامع چارٹر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔کمیٹی نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے صوبوں اور آئی سی ٹی کے تمام انسپکٹرز جنرل کی جانب سے پیش کردہ مختلف اصلاحاتی تجاویز پر مبنی تفصیلی پریزنٹیشن کو سراہا اور فیصلہ کیا کہ ہائی کورٹس زیر سماعت قیدیوں اور سرکاری گواہوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے ایس او پیز جاری کریں گی۔ مزید یہ بھی طے پایا کہ وفاقی اور صوبائی عدالتی اکیڈمیاں پولیس افسران بشمول ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تربیت متعلقہ آئی جی پیز کی درخواست پر کریں گی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل برائے پاکستان کی درخواست پر، NJPMCنے فیصلہ کیا کہ ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق تمام آئینی درخواستیں ہائی کورٹس کے ڈویژن بینچز کے ذریعے سنی اور نمٹائی جائیں گی، بجائے سنگل بینچ کے۔کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواتین بار رومز کی تعمیر، ڈے کیئر سینٹر اور جج صاحبان اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہیلتھ انشورنس جیسے اقدامات کی تعریف کی اور طے کیا کہ تمام ہائی کورٹس اپنی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے اسی نوعیت کی سہولیات کے لیے رابطہ کریں گی۔مزید یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ NJPMCسیکریٹریٹ وفاقی حکومت کے ساتھ انتظامی عدالتوں اور ٹریبونلز کے وزارتی عملے کی تبادلے سے قبل صدارت کے حامل افسر سے مشاورت کے حوالے سے تجویز کو زیر غور لائے گا۔NJPMC نے آئینی اقدار اور قانون کی حکمرانی کی رہنمائی میں ایک ترقی پسند، شفاف اور عوامی ردعمل پر مبنی عدالتی نظام کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی منظوری دی ہائی کورٹس فیصلہ کیا ہائی کورٹ کمیٹی نے چیف جسٹس کیا گیا کیا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین

منامہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمانی اور بحرینی وزرائے خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اسلام ٹائمز۔ بحرینی وزیرِ خارجہ نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو جوہری معاملے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہییں۔ بحرین کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اجلاس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔ بحرینی خبر ایجنسی کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خلیج فارس کی سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونیوالے اکیسویں منامہ ڈائیلاگ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے ذریعے حل کیا جائے، مذاکرات جو علاقائی خدشات کے ازالے کے مقصد سے انجام پائیں۔ عُمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی نے بھی منامہ ڈائیلاگ فورم میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔  

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • قطر میں عالمی اجلاس، صدر زرداری پاکستان کی ترجیحات اور پالیسی فریم ورک پیش کریں گے
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • چین کی معدنی بالادستی: امریکا کو تشویش، توازن کے لیے پاکستان سے مدد طلب
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا