Express News:
2026-06-03@07:39:06 GMT

موسمیاتی تبدیلیاں کس طرح درد شقیقہ کا سبب بن سکتی ہیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

ماہرین نے پایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں  دردِ شقیقہ (Migraine) یا دیگر اقسام کے سر درد کا سبب بن سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا تعلق انسان کے جسمانی نظامِ اعصاب، ہارمونی توازن اور خون کی شریانوں سے ہوتا ہے۔

جب موسم بدلتا ہے خاص طور پر بارش سے پہلے یا طوفانی موسم سے پہلے)، ہوائی دباؤ میں کمی یا زیادتی آتی ہے۔ اس سے دماغ کے اردگرد موجود شریانیں پھیلتی یا سکڑتی ہیں جو درد شقیقہ کو متحرک کر سکتی ہے۔

شدید گرمی یا سردی میں جسم کی خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ گرم موسم میں ڈی ہائیڈریشن بھی درد شقیقہ کو بڑھا سکتا ہے جبکہ زیادہ نمی جسمانی نظام پر بوجھ ڈالتی ہے، خاص طور پر اگر پسینہ آ رہا ہو اور پانی کی کمی ہو جائے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ سر درد کو ٹریگر کرتا ہے۔

اسی طرح بہار یا خزاں کے موسم میں ہوا میں پولن، دھول یا دیگر الرجی پیدا کرنے والے ذرات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ناک کی الرجی اور سوزش دماغ کے اعصابی راستوں کو متاثر کر کے درد شقیقہ کو جنم دے سکتی ہے۔

مزید برآں تیز دھوپ، چمکتی روشنی یا بادلوں سے چھن کر آنے والی روشنی بعض افراد میں بصری حس کو متاثر کر کے بھی “aura migraine” شروع کر سکتی ہے۔

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سونے جاگنے کا معمول بھی متاثر ہوتا ہے اور نیند کی کمی یا زیادتی درد شقیقہ کو بڑھا سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکتی ہے

پڑھیں:

سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 

کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔

سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ 

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور والدہ پر فرد جرم عائد

اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا وہ گاوٴں جس کے باسی فون چارج کرنے کے لیے 45 کلومیٹر دور جاتے ہیں
  • گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام
  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی