آج بروز ہفتہ مختلف شہروں میں موسم کی صورتحا ل جانیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج ڈی جی خان، بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل)، کشمیر، مری، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم پنجاب، شمال مشر قی /جنوبی بلو چستان ، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی/جنوبی خیبر پختونخواہ ،جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم شمال مشر قی/ جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنو بی/شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاراچنار 40، دیر (زیریں 13، با لائی 11)، سیدو شریف اور تخت بائی 08، پٹن 03، پنجاب: بہاولنگر (شہر 25، ایئرپورٹ 01)، مری اور بہاولپور ایئرپورٹ 01، بلوچستان: خضدار 23، قلات 03، لسبیلہ 01، کشمیر: کوٹلی 09، گلگت بلتستان: 03، گلگت بلتستان:بگروٹ 05، سکردو 02 اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، دالبندین 46، روہڑی، خیرپور، دادو، موہنجو دڑو، سکھر، تربت اور پنجگور41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں موسم گرم اور مرطوب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔