دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے راولپنڈی مسافروں بسوں کے رات کے اوقات میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ سہ پہر 3 بجے کے بعد پہنچنے والی گاڑیوں کو تھلیچی کے مقام پر روک دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رات کے اوقات میں

پڑھیں:

کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل

فائل فوٹو

کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنۃ الہندوستان نے آج تین دہشت گرد حملے کیے جسے پسپا کردیا گیا۔ فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ مسافر بسوں کے لیے این 70 پر سفر بند کیا ہوا تھا، یہ بس شام کے وقت چلی اور واقعہ پیش آیا، دہشت گردی سے متعلق جنرل تھریٹ موجود تھا۔

قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپورجوابی کارروائی کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • ڈاکٹر زہرا حسین گلگت بلتستان اور چترال کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل
  • ژوب، لاہور جانیوالی مسافر کوچز پر مسلح افراد کا حملہ، 10 مسافر اغواء
  • ژوب، پنجاب جانیوالی مسافر کوچز پر مسلح افراد کا حملہ، 10 مسافر اغواء
  • اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے دو افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
  • پاور پراجیکٹ میں کرپشن، محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے 4 افسران گرفتار
  • گلگت بلتستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کی سہولت کا آغاز
  • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال ،رابطہ سڑکیں بند ،ٹریفک معطل