وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آج لاہور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
عثمان خادم:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج اہم ملاقاتوں اور سیاسی مشاورت کے لیے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواملک احمد خان بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وہ لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گےاور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔