data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے قائم مقام ناظم الامور سے ملاقات کی اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اس نے امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،تمام تر غیر ملکی پابندیوں اور سازشوں کے باوجود ایران نے ہمیشہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی نے ایران کے خلاف امریکی واسرائیلی جارحیت پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور عوام کو برادر ملک کے حق میں موبلائز کیا،صہیونی دشمن کی یہ بھول ہے کہ اس کے برادر اسلامی ملک پر کیے گئے بزدلانہ حملے مزاحمتی محاذوں کو کمزور کر سکتے ہیں اور خطے میں اس کے کمزور وجود کے ستون مضبوط ہوجائیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ بلکہ اس کی پے درپے کی جانے والی غلطیاں اسے ان شاء اللہ صفحہ ہستی سے مٹادیں گی۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،افضال احمدآرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو اور معاون خصوصی زاہد حسین راجپر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کے غیرقانونی اور ناجائز قبضے،نوآبادیاتی جبر ،غیرانسانی نسل پرستانہ اور نسل کشی پر مبنی اخلاقیات اور انسانیت سے عاری جنگی جرائم انسانیت کی تمام حدود پار کرچکی ہیں۔امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے بھی اسی وسیع تر نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ایک خودمختار،آزاد ملک پر حملہ تمام تر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔اسرائیل کا وسیع تر اسٹریٹجک مقصد مشرق وسطیٰ کے سیاسی نقشے کو دوبارہ ترتیب دینا اور تمام مزاحمتی تحریکوں کو کچلنا ہے،اسرائیل کے سامراجی اور توسیع پسندانہ عزائم پورے خطے میں عدم استحکام اور عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں،12روزہ جارحیت کے بعد ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان ایرانی عوام، قیادت اور فوج کی شاندار مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ایران، تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود آج بھی فلسطینی کاز سب سے بڑا حامی مسلم ملک ہے، جو صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی طور پر حماس، اسلامی جہاداور حزب اللہ جیسی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتا ہے۔ چند عرب ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے شیطانی ’’ابراہم‘‘ معاہدے کو تسلیم کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور معاشی و سیکورٹی تعاون،اسرائیل کو تسلیم کرنا غزہ کے 70ہزار مسلمانوں کے خون سے سنگین غداری ہے۔فیلڈ مارشل ہو یا شہباز حکومت غاصب اور ناجائز ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو قوم ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ایران کے قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری نے جماعت اسلامی سندھ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت جماعت اسلامی پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی عوام اور تمام دینی جماعتوں کی جانب سے جس طرح ایران کے موقف کی تائید کی گئی اس سے نہ صرف ایران کا حوصلہ بڑھا بلکہ ایرانی عوام کے دلوں میں پاکستانی عوام اور دینی جماعتوں خصوصاً جماعت اسلامی کے لیے محبت میں مزید اضافہ ہواہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اسرائیل کے کی جانب سے ایران کے کو تسلیم

پڑھیں:

اسرائیل کی چالاکی، غزہ جنگ بندی کے بدلے تعمیر نو کی شرائط پر قطر کو استعمال کرنے کی کوشش

اسلامی دنیا کی مسلسل مذمت، فلسطینی عوام کی قربانیاں اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے بعد بالآخر اسرائیل نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے دوران تعمیر نو کیلئے قطر اور دیگر ممالک کو وسائل فراہم کرنے کی مشروط اجازت دینے پر ”رضامندی“ ظاہر کی ہے۔ تاہم اسرائیلی چالاکی یہ ہے کہ وہ قطر کو تنہا فنڈنگ کی اجازت نہیں دینا چاہتا اور اس میں دیگر ممالک کو بھی شامل کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔

حماس کی جانب سے یہ شرط واضح ہے کہ جب تک تعمیر نو اور امدادی اقدامات کی بین الاقوامی ضمانت نہیں دی جاتی، وہ کسی عارضی یا مستقل جنگ بندی کو سنجیدگی سے نہیں لے گی۔ حماس کے لیے یہ پیغام انتہائی اہم ہے کہ اہلِ غزہ کو باور کرایا جا سکے کہ جنگ ختم ہونے والی ہے۔ اسی حوالے سے قطر کے وفد نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے بات چیت کی، جہاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے بہانے موجود تھے۔

اس سارے کھیل میں اسرائیل کی سب سے بڑی ضد ”موراغ کوریڈور“ پر کنٹرول ہے، جو خان یونس اور رفح کو جوڑتا ہے۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ وہ یہاں اپنی فوجی موجودگی قائم رکھے تاکہ ہزاروں فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو اپنی چیک پوسٹوں سے کنٹرول کر سکے، چاہے وہ رفح واپس آ رہے ہوں یا جبراً بےدخل کیے گئے ہوں۔

اسرائیل یہاں ایک نئی ”انسانی شہر“ تعمیر کرنے کی آڑ میں رفح کی تباہ شدہ بستیوں کو خیمہ بستیوں سے بدلنے کا منصوبہ رکھتا ہے — ایک اور انسانی جیل کی تیاری۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق مذاکرات رُکے ہوئے ہیں، لیکن اسرائیل نے قطر کو نئی تجاویز پیش کی ہیں جن میں فوجی قبضے کو نرم الفاظ میں پیش کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو کے دورۂ امریکہ کے دوران ایک اعلیٰ اسرائیلی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ایک سے دو ہفتوں کے اندر جنگ بندی کا امکان ہے، لیکن اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسرائیل دوبارہ حملے کرے گا۔ یہ وہی اسرائیل ہے جو خود جنگ بندی کی بھیک مانگ رہا ہے مگر ظاہر ایسے کر رہا ہے جیسے مہربانی کر رہا ہو۔

حماس کے ترجمان طاہر النونو نے الجزیرہ کو بتایا کہ تنظیم دوحہ میں ثالثوں سے بھرپور تعاون کر رہی ہے اور انسانی بنیادوں پر دس اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاکہ امداد بہم پہنچے اور اسرائیلی جارحیت رُکے۔ النونو نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کسی ایسے سمجھوتے کو قبول نہیں کرے گی جس سے فلسطینیوں کی عزت نفس مجروح ہو یا جبری بے دخلی کو جواز ملے۔

برطانیہ سے اسرائیل کے خلاف اقدامات، جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت میں درخواست، ترکی و عرب دنیا کی شدید مخالفت اور اب اسرائیل کا تعمیر نو کے بدلے جنگ بندی کی کوشش کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ صہیونی ریاست عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی، جو ماضی میں اسرائیل کی پشت پناہی کرتے تھے، اب خود جنگ کے نتائج سے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کاشف سعید شیخ کی ایران قونصلیٹ کراچی آمد
  • کاشف سعید شیخ کی ایران قونصلیٹ کراچی میں قائم مقام ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات
  • قابض ریاست کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لبنانی صدر کی اسرائیل تعلقات کی دوٹوک تردید
  • ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ’دوہرے معیار‘ کے خاتمے سے مشروط، صدر پزشکیان
  • اسرائیل کی چالاکی، غزہ جنگ بندی کے بدلے تعمیر نو کی شرائط پر قطر کو استعمال کرنے کی کوشش
  • پاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے ،ضیاالدین
  • چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگائی جائے‘کاشف سعید شیخ
  • ابراہم ایکارڈ معاہدہ دو ریاستی حل کسی صورت منظور نہیں‘ باقر عباس
  • صہیونی عزائم کا مقابلہ مسلم اتحاد سے ہی ممکن ہے،ایرانی سفیر