data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تمام مذاہب کا احترام ہر مہذب انسان اور معاشرے کی شناخت ہوتا ہے ، ملک میں توہینِ مذہب کا قانون شاذ و نادر ہی درست طریقے سے استعمال ہوا ہے ،یہ قانون بیشتر اوقات ناجائز طور پر معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی نے اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اس قانون کی حساسیت کو مختلف مافیاز بھی اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے لگے ہیں ، پنجاب ، خصوصا لاہور میں ایک گینگ کی جانب سے کئی شہریوں کو اس قانون کے تحت پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے ، مافیا طرز پر منظم اس گروہ کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئے اور ججوں کو کسی خوف یا دبا ئومیں آئے بغیر قانون اور انصاف کی روشنی میں فیصلے دینے چاہئیں ۔کامریڈ قاضی نے مولانا خانزیب کے بے رحمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، ریاست دہشت گردوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے لیکن پرامن سیاسی کارکنوں، اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گردوں کی طرح پیش کیا جا رہا ہے ، اس کی ایک مثال سندھ کا گائوں بجرانی لغاری کا محاصرہ ہے ، مزید برآں ریاست خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے لیکن جب وہاں کے پرامن شہری خود امن کیلئے باہر نکلتے ہیں تو انہیں تحفظ بھی فراہم نہیں کیا جاتا ، اس کے برعکس ، ملک میں زمینوں اور وسائل پر قبضے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ، جو ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکی ہے ، حتیٰ کہ ادویات ساز کمپنیوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ملک کے عوام کو اس ظلم و زیادتی کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا ورنہ وہ ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے مختلف مافیاز کے ہاتھوں مسلسل لٹتے رہیں گے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 امریکی پابندیوں پر ردعمل‘ سوڈان کا براہِ راست روابط پر زور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-06-19

 

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سوڈانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں پر ردعمل میں براہِ راست روابط کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوڈان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات مطلوبہ اہداف کے حصول میں مددگار نہیں جن میں سوڈان میں امن کا قیام اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوڈانی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بحرانوں کو حل کرنے کا بہترین طریقہ براہِ راست رابطہ ہے، نہ کہ ان قیاس آرائیوں پر انحصار کرنا جو ایسے سیاسی ایجنڈے رکھنے والے فریقین پھیلاتے ہیں جو سوڈانی عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ سوڈان میں امن کا قیام بنیادی طور پر سوڈانی عوام کا معاملہ ہے جو تمام طبقات کی امنگوں پر مبنی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈانی حکومت امن کے حصول کی ذمے  دار ہے اور یہ مقصد تمام ذرائع سے پورا کیا جائے گا، جن میں قومی خودمختاری کے احترام کے دائرے میں رہ کر تمام فریقین سے بات چیت اور مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے سوڈانی وزیر خزانہ جبریل ابراہیم اور البرا بن مالک بریگیڈ نامی ایک مسلح گروہ پر پابندیاں عائد کیں جو سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین: پاکستانی معاشرے میں ضرورت
  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • کامن ویلتھ کی الیکشن رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا. عمران خان
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  •  امریکی پابندیوں پر ردعمل‘ سوڈان کا براہِ راست روابط پر زور