پختونخواسینیٹ الیکشن ، پی پی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کبھی آن کیمرا تو کبھی آف کیمرا، سال کے 12 ماہ ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اختلافات کا شکارہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا، موجودہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں، اگر اپوزیشن کیساتھ مل بیٹھ کر کوئی مشترکہ فیصلہ کرتے ہیں تو اچھی بات ہے اور اگر میدان لگتا ہے تو پھر جنگ اور محبت میں ہر چیز جائز ہوتی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست اور الیکشن میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، سیاسی لوگ آپس میں ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اسی رہائش گاہ پر آپ نے رمضان میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں دن رات دیکھا ہوگا، مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا بنے ہوئے تھے ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، کے پی حکومت نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر کے خود لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں تر جمان جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق اب تک مولانا فضل الرحمن سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمارے پاس آرہے ہیں مگر مجلس عاملہ عمومی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی منظوری نہیں دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمن فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا فضل الرحمن سے سینیٹ الیکشن گورنر خیبر نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔