پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے اس لیے آئے ہیں، سینیٹ الیکشن ہونے جارہے ہیں جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی تھی ہمارا ٹارگٹ 5 سیٹیں ہیں، مولانا کو ایک جنرل اور پیپلز پارٹی کو مخصوص سیٹ ملے گی جس دن ایک بھی ممبر زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو، ہماری کوشش ہے کہ مل کر سینیٹ الیکشن لڑیں، کل بلوچستان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا،پوری قوم کو ملکر امن لانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا بھارت نے 3بڑی اسٹریٹجک غلطیاں کیں، یکطرفہ اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں، جنرل (ر)زبیر محمود حیات سندھ میں اندراج مقدمے میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس فرسودہ نظام سے ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم کی ماہرین پر مشتمل ماڈل اپنانے کی ہدایت خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت مولانا فضل الرحمان سے پارٹی کے وفد پیپلز پارٹی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت