کوشش ہے اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔
اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔
گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔
پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا تحریک انصاف کے دو چیپٹر ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کے پی چیپٹر ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔
اس موقع پر سید خورشید نے کہا کہ مولانا صاحب سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اسمبلی میں جتنے ارکان ہیں اتنی ہی سیٹیں ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے کہا
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔