چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم اور سرچ کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جہاں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا اور تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ اور تیز تر کارروائی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے قیادت کا درست انتخاب ناگزیر ہے۔
حکام کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 29جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی میں تاخیر ہو سکتی ہے تاہم سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی توسیع کے حوالے سے افواہیں دم توڑنا شروع ہو گئی ہیں۔
ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی کا اگلا اجلاس 16 جولائی 2025 کو منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی کی کی تعیناتی وفاقی وزیر سرچ کمیٹی
پڑھیں:
پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی آر اوز سب نیوز پر
پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی آر اوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے پربزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئی سی سی آئی کیساتھ جوائنٹ کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر کمیٹی کے کنونیئر ہونگے ، کمیٹی میں صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی ،ڈی جی لا سی ڈی اے ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے ، سنیئر نائب صدر آئی سی سی آئی ، نائب صدر آئی سی سی آئی و دیگر شامل ہونگے
کمیٹی وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کا جائزہ لے گی اور بزنس کمیٹی کے تحفظات کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرے گی جبکہ ریونیو کے متبادل ذرائع کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، کمیٹی اپنی سفارشات 5روز میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو پیش کرے گی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے... حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم