امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جبکہ 172 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کریر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 96 افراد، جن میں 36 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ

سیلابی ریلوں سے کئی اضلاع متاثر ہوئے، خاص طور پر گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک میں کم از کم 27 بچوں اور کیمپرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے تحفظ، ابتدائی وارننگ سسٹم، اور متاثرہ علاقوں کے لیے مالی امداد جیسے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔

ریسکیو آپریشنز میں مقامی، ریاستی اور وفاقی ادارے شریک ہیں۔ ناسا نے فضائی نگرانی کے لیے جدید طیارے تعینات کیے ہیں، تاہم آخری زندہ بچاؤ جمعہ کو ہوا تھا۔

سیلاب سے اب تک 12,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ صرف 7 فیصد ٹیکساس کی رہائشی املاک کے پاس فلڈ انشورنس ہے۔

وفاقی ایجنسی FEMA کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھے ہیں، اور وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے ایجنسی کو ختم کر کے ایک نئے نظام کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

امدادی فنڈز کے لیے ریڈ کراس، سیلویشن آرمی اور کر کاؤنٹی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا سیلاب ٹیکساس ٹیکساس سیلاب ریڈ کراس سیلاب ہلاکتیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکا سیلاب ٹیکساس ٹیکساس سیلاب ریڈ کراس سیلاب ہلاکتیں کے لیے

پڑھیں:

امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی این این کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور داعش کے ایک آن لائن چیٹ گروپ میں دہشت گرد منصوبے پر عمل درآمد پر گفتگو کر رہے تھے۔

ایف بی آئی نے بتایا کہ ہم نے داعش سے منسلک اس چیٹ گروپ میں ایک خفیہ اہلکار کو ابتدائی مرحلے میں ہی شامل کر دیا گیا تھا تاکہ نظر رکھی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین امریکی شہروں میں ممکنہ حملے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے تاہم ہدف اور وقت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

ان میں سے بعض افراد نے زیادہ تربیت کی ضرورت کا اظہار کیا جب کہ ایک کم عمر رکن نے فوری کارروائی پر زور دیا۔

تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد کی شوٹنگ رینج پر مشق کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جہاں وہ AK-47 اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے گولیاں چلانے اور ہائی اسپیڈ ری لوڈنگ کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

ان گفتگوؤں میں پمپکن ڈے (کدو کا دن) کا حوالہ بھی دیا گیا جو ممکنہ طور پر ہیلووین کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ادارے نے ڈیئربورن اور انکاسٹر شہروں میں کارروائیاں کیں، تاہم عوام کو یقین دلایا کہ اس وقت کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں۔

تاحال گرفتار افراد کے خلاف باضابطہ الزامات عائد نہیں کیے گئے تاہم حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • امریکا : ہیلو وین پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘ 4داعشی گرفتار
  • سندھ ،نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار،مفت فراہم کی جائیگی،طحہ فاروقی
  • سندھ میں پہلی بار نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار
  • امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا