ٹیکساس:

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے بدترین سیلاب سے ریاست کے وسطی علاقے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں جہاں لاپتا ہونے والی 27 لڑکیوں کا سراغ تاحال نہیں لگایا جا سکا اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں بدترین سیلاب سے تباہی ہوئی ہے جہاں ہفتے کو درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیں بہہ گئیں اور ہر طرف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لاپتا ہونے والے افراد میں 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو اپنے روایتی سمر کیمپ میں نہیں پائی گئیں جہاں سیلاب نے کیمپ کی جگہ بھی تباہ کردی ہے۔

ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 15 بچے شامل ہیں اور دیگر 8 افراد قریبی کاؤنٹیز میں سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

ریاست کے حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ کیر کاؤنٹی میں دریائے کے کنارے ہونے والے کرسچن سمر کیمپ میں کیمپ میسٹکس سے بچوں سمیت اتنے سارے لوگ کیسے لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ مذکورہ جگہ سے ہلاک افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹیکساس میں دریائے گوالڈالوپ میں جمعے کو صرف 45 منٹ کے مختصر وقت میں تیز بہاؤ کے ساتھ پانی سطح 8 میٹر (26 فٹ) بلند ہوگئی ہے، جس نے گھروں اور گاڑیوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا۔

مزید بتایا گیا کہ بارش کا سلسلہ بھی طویل ہوتا گیا اور ہفتے کو مذکورہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد سین انٹونیو کے باہر پہنچ گئی جبکہ بارش اور سیلاب کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

حکام نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، جس کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ درختوں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکیں ختم ہونے کےباعث کیمپ میں محصور ہونے والے افراد کی مدد کی جاسکے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حکام پر زور دیا کہ کام میں تعطل نہیں ہونا چاہیے اور مزید علاقوں میں تلاش شروع کی جائے جہاں تک پانی پہنچا ہے اور اتوار کو متاثرین کے لیے یوم دعا منانے کا بھی اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوگئے ہیں ہونے والے سیلاب سے

پڑھیں:

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی مفلوج کردی، 24 ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، جس نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا۔

حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ریاستی حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کر دیے ہیں، جن میں 100 فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں تاکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور شدید موسم کے باعث مزید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکساس میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 27 طالبات لاپتا
  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، 27 لڑکیاں لاپتا
  • امریکا: ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، لاپتا 27 لڑکیاں نہ مل سکیں
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب، 50 افراد ہلاک
  • لیاری میں عمارت گرنے کے المناک واقعے میں اموات کی تعداد 23 ہوگئی، ریسکیو آپریشن تاحال جاری
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی مفلوج کردی، 24 ہلاک
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان،13 افراد ہلاک
  • ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ