data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے مرکزی علاقے میں اچانک آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں کم از کم 15 بچے بھی شامل ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جس میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں مقامی شہریوں، سیاحوں اور کیمپنگ کرنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح آنے والے طوفان میں تقریباً 15 انچ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے 137 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع گواڈالوپ دریا کے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا، 850 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جن میں بعض درختوں سے چمٹے ہوئے اپنی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

کیر وِل شہر کے مینیجر ڈالٹن رائس کے مطابق “کیمپ مسٹک” میں موجود 27 لڑکیاں لاپتہ ہیں، حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ رائس نے کہا کہ “ہم دو طرح سے دیکھ رہے ہیں، ایک تو وہ لاپتہ افراد جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے اور دوسرا وہ جن کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں۔

کیر کاؤنٹی کے جج روب کیلی نے کہا کہ “یہ ایک اچانک آنے والی آفت تھی، ہمیں معلوم ہے کہ یہاں دریا بلند ہوتے ہیں مگر کسی نے اتنی تیز اور خطرناک صورتحال کی پیشگوئی نہیں کی تھی، مقامی شیرف لیری لیتھا کے مطابق 8 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ کے وقت آزادی  امریکا (Independence Day) کی چھٹیوں کے باعث علاقے میں بڑی تعداد میں سیاح اور خیمہ زن موجود تھے۔ ریاست کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دریا کے کنارے کتنے لوگ خیموں، ٹریلرز یا کرائے کے گھروں میں مقیم تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر آفت زدہ قرار دینے کی درخواست کی ہے تاکہ وفاقی امداد حاصل کی جا سکے، امریکی وزیر داخلہ کرسٹی نوم کے مطابق صدر ٹرمپ اس درخواست کو منظور کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹیکساس کے عوام کیلئے دعاگو ہیں اور “ہمارے بہادر ریسکیو اہلکار وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو وہ بہترین انداز میں کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کیر کاؤنٹی کے لیے فوری خطرہ ٹل گیا ہے، وسیع تر علاقے میں سیلابی صورتحال کے خدشات بدستور موجود ہیں، اور فلڈ واچ شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ قومی موسمیاتی ادارہ (NOAA) اس وقت شدید عملے کی کمی کا شکار ہے، کیونکہ موجودہ حکومت نے محکمہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کر دی ہیں، جس سے پیشگی انتباہی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ NOAA کے سابق سربراہ رِک اسپنراڈ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ پیشگی الرٹ ناکافی ثابت ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق نے کہا

پڑھیں:

4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA پنجاب) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کے بعد موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

سموگ میں کمی کی امید

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متوقع بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

عوام اور کسانوں کے لیے ہدایات

شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ہنگامی حالات میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پی ڈی ایم اے موسم

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • امریکہ میں پروازوں کی بندش کا خطرہ بڑھ گیا
  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • بلوچستان شدید خشک سالی کے خطرے سے دوچار، ماحولیاتی تبدیلی اور کم بارشیں بڑا چیلنج
  • بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ