تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ آج کے سیاسی مباحث کی شدت اور لہجہ ملک کے جمہوری اور سماجی تانے بانے کیلئے نقصان دہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ملک کے موجودہ سیاسی منظرنامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سیاسی ماحول ہندوستانی جمہوریت اور سماجی صحت کے لئے سازگار نہیں ہے۔ جے پور کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں "راجستھان پرگتی شیل منچ" کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ آج کے سیاسی مباحث کی شدت اور لہجہ ملک کے جمہوری اور سماجی تانے بانے کے لئے نقصان دہ ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ نہ وہ خود کسی کا دباؤ قبول کرتے ہیں اور نہ ہی کسی پر دباؤ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست کا ماحول اور شدت نہ تو ہماری جمہوریت کے لئے موزوں ہے اور نہ ہی ہماری قدیم تہذیبی اقدار کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حریف دشمن نہیں ہیں، دشمن سرحدوں کے پار ہو سکتے ہیں لیکن ملک کے اندر کوئی دشمن نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے قانون سازی کے حوالے سے بھی بات کی اور خبردار کیا کہ مقننہ کے اندر قانون سازوں کے طرز عمل سے عوام کی ناراضگی جمہوری اداروں پر اعتماد کو ختم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا تشویشناک ہے کہ جمہوریت کے مندروں میں کیا ہو رہا ہے، اگر ان اداروں کے تقدس سے سمجھوتہ کیا گیا تو لوگ متبادل تلاش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق قانون ساز عوامی گفتگو کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جگدیپ دھنکھر نے نوٹ کیا کہ آئینی حکام کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خاص طور پر جب ریاستی اور مرکزی حکومتیں مختلف سیاسی اداروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا "ایسی ریاست میں گورنر ایک آسان پنچنگ بیگ بن جاتا ہے، یہاں تک کہ نائب صدر اور صدر کو بھی اس میں کھینچا جا رہا ہے، میری نظر میں یہ منصفانہ نہیں ہے"۔ وہیں صحتمند اپوزیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے نہ کہ مخالف۔ انہوں نے کھلے اظہار اور مکالمے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ اظہار جمہوریت کی روح ہے لیکن جب اظہار جابرانہ، عدم برداشت یا مخالف خیالات کو مسترد کرنے والا ہو جاتا ہے، تو یہ اپنا معنی کھو بیٹھتا ہے، تعمیری بحث ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جگدیپ دھنکھر نے انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج ملک کے

پڑھیں:

غیر مناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، اسحاق ڈار

لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معاشی حالات بہتر ہورہے تھے، ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بننے جارہے تھے، 2017ء میں ڈرامہ رچایا گیا اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، جو کچھ ان 4 سالوں میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر مناسب سیاست کیوجہ سے سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، سیاسی تبدیلی سے اکانومی کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان، معرکہ حق اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملنے والے اعزازت کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی، بزنس کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے صدر، وزیراعظم، نواز شریف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 1992ء میں لاہور چیمبر کا صدر رہ چکا ہوں، بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتا ہوں، میں نے بڑی کوشش کی چارٹر آف اکانومی ہوجائے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بےشمار وسائل سے نوازا ہے، کچھ لوگوں نے اپنی نااہلی کیوجہ سے معیشت کو ڈی ریل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معاشی حالات بہتر ہورہے تھے، ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بننے جارہے تھے، 2017ء میں ڈرامہ رچایا گیا اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، جو کچھ ان 4 سالوں میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوئی دم درود نہیں، کام کیا، نواز شریف حکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، پی ٹی آئی حکومت میں طالبان کو بسایا گیا، جیسے پہلے دہشت گردی کا قلع قمعہ کیا اب بھی کرکے دکھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا(بلاول بھٹو)
  • غیر مناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، اسحاق ڈار
  • جمہوریت کی حفاظت کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، راہل گاندھی
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری
  • کسی نئے فتنے کو پنپنے نہیں دیں گے، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی پیش کش
  • کسی کو بغاوت کا حق نہیں، وزیراعظم کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان میں شمولیت کی دعوت
  • آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ
  • عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے، بیرسٹر گوہر
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلئے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی. وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • کبھی بھی لوگوں کو بہکانے کے لیے فلمیں نہیں بناؤں گا، جان ابراہم