ایران نے ترقی یافتہ اسلامی تہذیب کی بنیاد رکھ دی، حزب الله
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اپنے ایک خطاب میں شیخ علی قماطی کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کی خاطر یہ تلخ حالات سہہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور اشتعال انگیز حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی پولیٹیکل کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر "شیخ علی قماطی" نے کہا کہ آج ایمان و عقیدے پر مبنی طاقت سے لبریز خون نے تلوار فتح حاصل کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بعلبک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہر قسم کے بحران میں شہید "سید حسن نصر الله" کے کردار و استقامت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر معظم انقلاب "سید علی خامنہ ای" کی قیادت میں ترقی یافتہ اسلامی تہذیب کی ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے علم، ترقی اور آزادی کے ذریعے ظلم و استعمار کا مقابلہ کیا۔ ایران نے مایوسی پھیلانے والوں اور غداروں کے باوجود کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" اور اس کے حواری حقائق کو مسخ کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی بہادر قیادت کی توہین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ ان کے مقام و مرتبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
شیخ علی قماطی نے لبنان میں بعض سیاسی پارٹیوں کے کردار پر تنقید کی۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی انتخابات میں مثبت طور پر حصہ لیا لیکن حکومت نے لبنانی عوام سے جھوٹے اور گمراہ کن وعدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ مقاومت کے ہتھیاروں پر بات کرنے کی بجائے ہمارے علاقوں پر حملے بند کئے جائیں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ، لبنان کی حفاظت کی اپنی ذمہ داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم لبنان کی خاطر یہ تلخ حالات سہہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور اشتعال انگیز حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ شہید سید حسن نصر اللہ نے بھی ملک کی خاطر اکثر ایسی حرکتیں برداشت کیں۔ بہرحال سب جان لیں کہ ہم اپنی زمین پر کسی قبضے کو قبول نہیں کریں گے، اپنی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور استقامتی فرنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ لبنان کی ایران نے
پڑھیں:
اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مینارِ پاکستان لاہور میں 21، 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام میں شرکت کے لیے کراچی تا لاھور نکالی جانیوالی جے آئی یوتھ کی بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچی جہاں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ،صہیب شیخ سمیت یوتھ ونگ کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر سید مطاہر علی کر رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر میں بیداری کی ایک نئی لہر جنم لے رہی ہے، اور اسی سلسلے میں یہ بائیکرز کارواں کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد سندھ، پنجاب اور ملک کے تمام شہروں میں امید اور تبدیلی کا پیغام پہنچانا ہے۔ ‘‘ہم ہر شہر میں عوام کو لاہور اجتماع عام کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ ایک مضبوط اور منظم تحریک کا آغاز کیا جاسکے، کیونکہ پاکستان اس وقت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران جیسے سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔’’سید مطاہر علی نے مزید کہا کہ گزشتہ 76 سے 78 سالوں میں چہرے بدلتے رہے لیکن نظام نہیں بدلا، جبکہ آج پاکستان کو حقیقی تبدیلی اور منصفانہ نظام کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں بڑے پروگرام شروع کیے گئے ہیں تاکہ یوتھ کو بااختیار بنایا جا سکے۔