امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹک ٹاک کا خریدارموجود ہے، امیر لوگوں کا گروپ ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ جو ڈیل تیار کررہے ہیں اس میں چین کی منظوری درکار ہوگی، یہ پیش گوئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ منظوری دے دیں گے۔ 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا۔ ایران کو پتا بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سائٹ پر موجود افراد نے صرف خود کو بچانے کی کوشش کی۔ ایرانی عوام ظالم رجیم سے نجات کیلئے لڑرہے ہیں۔ خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا تھا، آبدوزوں سے30 راکٹ فائر کئے گئے جو ٹارگٹ پر لگے۔

صدر ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو،ان کا آخری اقدام ہوگا، ایران پرامن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹادیں گے۔

وہیں ٹیرف سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کے مقابلے ٹیرف سے ہی کر رہے ہیں، ٹیرف کے مقابلے میں کچھ نہ کریں تو ہماری صورتحال خطرناک ہوگی۔ ہم کچھ نہ کریں تو امریکا معصوم بھیڑ کی طرح ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت معیشت کیلئےبڑےاقدامات اٹھارہی ہے، امریکا کی دنیا میں عزت بحال ہوئی ہے، سب قدر کررہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی صدر تھا کہ ٹک ٹاک کہا کہ

پڑھیں:

چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت زیادہ سے زیادہ محصولاتی شرح 30.6 فیصد ہو گی، چین نے ٹیرف پہلی بار 2014ء میں نافذ کیے تھے، اگست 2020ء میں توسیع کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں
  • روسی صدر کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ
  • پوٹن سے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، ٹرمپ
  • پوٹن سے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے؛ ٹرمپ
  • پنجاب بنک، چینی کمپنی میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ، شراکت داری بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں: مریم نواز
  • چین کا بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • افسوس کیساتھ علم ہوا کہ لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے، آصفہ بھٹو
  • ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
  •  امریکی ٹیرف: بھارت قدرے ضدی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، امریکی وزیر خزانہ
  • ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی