ایرانی آرمی چیف کا اسرائیل کیساتھ جنگ میں حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12 روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ ترین افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔بعد ازاں امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر شدید میزائل حملے کیے گئے جن میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کی
پڑھیں:
لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی
ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ ہائی سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اساتذہ کرام اور پرنسپل نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی اور طلبا کا حوصلہ بڑھایا۔ ریلی کے دوران فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے عالمی طاقتوں کی بے حسی اور مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی طلحہ ادریس نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے فلسطین کی آزادی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔