امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کردیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان اوراس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی افراد لاپتا ہیں۔
ٹیکساس میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جس میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں 100 فوجی بھی حصہ لیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ شہر سان اینجلو متاثر ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر کئی علاقوں میں کئی مہینوں کی بارش برسی ہے جس کی وجہ سے فلیش فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، گلیوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کچھ علاقوں میں 6 سے 8 انچ اور کچھ میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیکساس میں
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
فوٹو سوشل میڈیاامریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔
امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔