مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود رہے اور صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔پولیس نے جائے حادثہ کو کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔حکام نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی

اٹلی کے دارالحکومٹ روم میں دھماکے سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کے مشرقی ضلع پرینیستینو میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 10 پولیس اہلکار اور ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ دھماکہ اٹلی کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح 8 بجے ہوا اور اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی تنازع: اٹلی نے پارگون کے ساتھ سیکیورٹی روابط منقطع کر دیے

فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار بھی دھماکے کی زد میں آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک پائپ لائن سے ٹکرا گیا تھا، جس کے بعد گیس کا اخراج ہوا، آگ لگی اور پھر زور دار دھماکہ ہوا۔

مقامی خبر رساں ادارے روما ٹوڈے نے مطابق دھماکے کے بعد بلند ہوتی آگ اور دھویں کی تصاویر جاری کیں، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی تصاویر میں پیٹرول اسٹیشن کو تقریباً مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

Un violento boato ha scosso questa mattina via dei Gordiani, nel quartiere Prenestino, a Roma, per l’esplosione di una cisterna presso un distributore. Nel video si vede il momento della deflagrazione, che ha investito i vigili del fuoco e i sanitari del 118 già presenti per un… pic.twitter.com/oRFx3Tlc9x

— Sky tg24 (@SkyTG24) July 4, 2025

پولیس ترجمان کے مطابق 16 شہری زخمی ہوئے، جن میں پیٹرول پمپ کا منیجر بھی شامل ہے، جبکہ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کی تعداد 28 تک ہوسکتی ہے، 8 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں غیرملکی طلبہ کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ

روم کے میئر روبرٹو گوالتیئری نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ فیول ٹینک بھرنے کے دوران پیش آیا، جس سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔

پمپ ای این آئی برانڈ کے تحت چل رہا تھا تاہم کمپنی کے مطابق یہ اسٹیشن ان کی ملکیت نہیں ہے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک قریبی ڈپو کو بھی آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے، اسٹیشن کے سامنے موجود ایک اسپورٹس سینٹر، جہاں بچوں کا سمر کیمپ جاری تھا، بروقت خالی کرا لیا گیا اور تمام بچے محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی دستاویزات پر کوئٹہ سے اٹلی جانے والے 2 مسافر جہاز سے اتارلیے گئے

پوپ لیو چہاردہم نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں متاثرین کے لیے دعا کی اور واقعے کو ’پریشان کن‘ قرار دیا۔ اٹلی کی وزیر عظم جارجیا میلونی بھی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم مکمل طور پر بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اٹلی پیٹرول پمپ دھماکا روم

متعلقہ مضامین

  • کوٹ ادو: لنگر سرائے کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرآباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ :  بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی
  • ننکانہ صاحب: بس ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق
  • امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل