نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کے وزٹ کے موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کا وزٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔

وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کو جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا تقاضا ہے ہم حضرت امام حسین ؓ کی اس مثال سے سبق حاصل کریں اور اپنی صفوں کے اندر اتحاد قائم کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جو امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر کے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، امت مسلمہ اتحاد یکجہتی کے ساتھ انہیں  اور منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے، انہیں موقع نہ دیں کہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے لوگ یوم عاشورہ پر اکٹھے ہیں، ہم تمام پاکستانی ایک ہیں، ہم انشاءاللہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حق سچ کے لئے یوم عاشورہ احسن اقبال پیدا کر

پڑھیں:

اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو نیشنل فورنزک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ماہرین کو مبارک باد دی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں عالمی معیار کے آلات نصب ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری حکومت کے ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے، لیبارٹری کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کا تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور فورنزک سائنس کے استعمال سے جرائم اور دہشت گردی کی چھان بین میں تیزی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، احسن اقبال
  • پاکستان، سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، احسن اقبال
  • صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
  • سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 دن میں مکمل کیا جائے گا، احسن اقبال
  • سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 10 روز میں مکمل ہوگا، احسن اقبال
  • وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • ’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی