ٹیکساس میں شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی، 27 طالبات لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دریائے گوادالوپ کے کنارے واقع گرمیوں کے کیمپ سے 27 لڑکیاں تاحال لاپتا ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کر کاؤنٹی میں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی مچائی جہاں 43 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک نامی گرمیوں کے کیمپ سے 27 لڑکیاں تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یوم آزادی کے طویل ہفتے کے دوران تقریباً 750 لڑکیاں دریا کے کنارے کیمپ لگا رہی تھیں۔
علاقے میں جمعہ کے روز شدید بارش کے باعث دریا کا پانی صرف 45 منٹ میں 26 فٹ (8 میٹر) بلند ہو گیا جس نے مکانات اور گاڑیاں بہا دیں اور پورے علاقے کو بری طرح متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 850 افراد کو بچایا جا چکا ہے جبکہ 1,700 سے زائد امدادی کارکن کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتا لڑکیوں اور دیگر افراد کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں تاہم دوسری جانب مزید بارشوں کی پیش گوئی نے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کے آغاز پر ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی۔
توحید آباد، چھانگا گلی، ایوبیہ سمیت متعدد سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ہیوی مشینری کی مدد سے سڑکوں کی بحالی کا کام جاری رہا، چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، متعدد شاہراہیں مختلف مقامات پر بند ہوگئیں،انتظامیہ ملبہ ہٹانے میں مصروف رہی۔
کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری ہوگئی، شارع فیصل، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ہوئی، 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بادل برسیں گے، بارشوں سے بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔
Post Views: 2