data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں، ریلوے حکام

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔ 

لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑگئیں، مسافر چھت اور انجن پر بھی سوار
  • گھوٹکی :  فریٹ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • میرپور ماتھیلو:مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں, مسافر گاڑیوں کو ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
  • میرپور ماتھیلو؛ مال گاڑی کو حادثہ، مسافر ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
  • میر پور ماتھیلو: مال گاڑی کی انجن سمیت پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں  
  • کراچی، ناتھا خان ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل 
  • ڈیزل مہنگا ؛ریلوے کا کرایوں میں  اضافے کا امکان
  • ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں، ریلوے حکام