Jasarat News:
2025-07-05@03:11:16 GMT

ملائیشیا کا داعش سے منسلک نیٹ ورک کے خاتمے کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے حکام نے ایک ایسے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا جو ملک میں کام کرنے والے بنگلا دیشی شہریوں کے درمیان داعش کے لیے فنڈ جمع کرنے اور نظریات کی ترویج کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں 2016 ء کے ایک حملے کے بعد حکومت نے مشتبہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملائیشیا کارخانوں، شجرکاری اور تعمیراتی کام کرنے کے لیے غیر ملکی مزدوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں بنگلا دیشی شہری کام کے لیے منتقل ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپریل سے لے کر اب تک کارروائیوں میں 36 بنگلا دیشی شہریوں کو حراست میں لیا ہے،جو داعش سے متعلق تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

مائیکروسافٹ کا 9 ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر سے تقریباً 9 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کو مزید مؤثر، چست اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ہم تنظیمی تبدیلیاں لا رہے ہیں تاکہ کمپنی اور اس کی ٹیمیں جدید، متحرک اور مسابقتی مارکیٹ میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔ یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد حصہ بنتی ہیں۔ یہ فیصلہ 2 جولائی کو کیا گیا اور یہ حالیہ مہینوں کے دوران کمپنی کی جانب سے کی جانے والی تیسری مرحلہ وار چھانٹی ہے۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر عملے کو کم کرنے کا ایک اہم سبب کمپنی میں مصنوعی ذہانت کا تیزی سے بڑھتا ہوا استعمال بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: بھیڑوں کے جسم میں منشیات چھپانے کی کوشش ناکام
  • مائیکروسافٹ کا 9 ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان
  • نیویارک : بسوں کے تصادم میں 14 افراد زخمی
  • شہر بھر میں پولیس رینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ
  • امریکا ویتنام تجارتی معاہدہ، چین کو نشانہ بنایا گیا
  • پانچ رنز پر 7 آؤٹ: بنگلا دیشی کھلاڑی نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتا دی
  • جنگ کے مکمل خاتمے کی طرف لیجانے والے کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے، حماس کا ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر ردعمل
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا
  • عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی